یہ بات ویانا میں بین الاقوامی اداروں میں ایران کے مستقل مندوب ''کاظم غریب آبادی'' نے اقوام متحدہ کے ادارہ خلائی امور کی خاتون سربراہ ''سیمونیتا ڈی پیپو'' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.
اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ایران، سیٹلائٹ کو بنانے اور اسے خلا میں بھیجنے کو محدود کرنے کے اقدامات کی مخالفت کرتا ہے اور اس کے علاوہ ہم خلاء کو ھتھیاروں سے پاک رکھنے کے خواہاں ہیں.
انہوں نے خلا میں پُرامن سرگرمیوں کے فروغ کے لئے بین الاقوامی تعاون کے فروغ پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ چھوٹے سیٹلائٹس کے استعمال سے ممالک میں سماجی اور معاشی ترقی میں مدد ملے گی.
ایرانی مندوب نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی نظر میں خلائی سرگرمی اور اس شعبے میں تعاون انسانیت کا مشترکہ ورثہ ہے لہذا اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی جانب سے خلا میں صرف پُرامن سرگرمیاں ہونی چاہئیں.
انہوں نے کہا کہ ایران، خلا میں کسی بھی قسم کی ھتھیاروں کی دوڑ کی مخالفت کرتے ہوئے اس زمرے میں مہلک اور غیرروائتی ھتھیاروں کے استعمال کی نفی کرتا ہے.
کاظم غریب آبادی نے اس ملاقات میں خلائی ٹیکنالوجی سے متعلق ایران اور اقوام متحدہ کے مشترکہ ورکشاپ کے دوسرے دور کو ایران میں منعقد کرنے کی پیشکش کی جس کا خاتون عہدیدار نے خیرمقدم کیا.
274**
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

تہران، 11 اگست، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران نے سیٹلائٹ اور خلائی سرگرمیوں پر پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلاء میں ھتھیاروں کو فروغ دینے کے اقدامات کو روکنا ہوگا.